مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع جنرل امیرحاتمی نے ملک کے دفاعی امور پر عدم مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور قومی دفاعی امور پر کسی سےمذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور ایران کا میزائل پروگرام مزید سرعت کے ساتھ جاری رہےگا۔ امیر حاتمی نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکی کے خارج ہونے اور دفاعی صنعت پر اس کے اثرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک کی ہمارے خلاف پابندیاں ہمیشہ رہی ہیں اور ہم نے ان کی پابندیوں کے سائے میں پیشرفت اور ترقی حاصل کی ہے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے نتیجے میں بھی کوئی خاص پابندیاں نہیں ہٹائی گئیں بلکہ امریکی پابندیاں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے بعد بھی برقرار رہی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع نے ملک کے دفاعی امور پر عدم مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی اور قومی دفاعی امور پر کسی سےمذاکرات نہیں کئے جائیں گے اور ایران کا میزائل پروگرام مزید سرعت کے ساتھ جاری رہےگا۔
News ID 1880978
آپ کا تبصرہ